جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، ڈاؤن ٹریک بلاک

ڈی سی او ریلوے جائے حادثہ کیلیے روانہ، ٹرین کی مال گاڑی سے ٹکر ہوئی، ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا تو تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک، پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس جامشورو کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔
ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق بھولاری اسٹیشن کےقریب رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
رحمان بابا ایکسپریس کی پہلے مال گاڑی سے ٹکر ہوئی، ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا۔
ایمرجنسی بریک لگانے کے باعث تین بوگیاں پٹڑی سے اتریں، ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے۔
اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی  گئی۔
جائے حادثے پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ خود ریلیف ٹرین کے ہمراہ روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رحمان بابا دو بار حادثات کا شکار ہوئی تھی۔
26 جون 2021 کو ٹنڈو آدم کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی۔
اس تصادم میں انجن ڈرائیور اور فائر مین معمولی زخمی ہوئے تھے، 10 جولائی 2021 کو بھی رحمان بابا ایکسپریس خانپور کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر