اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک، کرکٹ آسٹریلیا کو چند ماہ میں دوسرا بڑا نقصان

خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 46 سالہ اینڈریو سانمنڈز کوئنز لینڈ کے قریب ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں ایک کار حادثے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے اینڈریو سائمنڈز کی موت ہو گئی اس طرح چند میں آسٹریلوی کرکٹ کو کرکٹ کے دو عظیم پلیئر سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اس سے قبل 52 سالہ شین وارن مارچ کے مہینے میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹ کپتان مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ ‘رائے’ کے نام کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، کھلنڈرے انداز میں کرکٹ کو انجوائے کرنے والے اینڈریو سانمنڈز کو کھیل کے قواعد و ضوابط سے نفرت تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر کرن امتیاز کی  دلہن بن کربیٹ تھامنے کی تصویر وائرل

شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں تیسری سنچری جڑ دی

ہفتے کی رات المناک موت کا شکار ہونے والے 46 سالہ اینڈریو سانمنڈز کرکٹ آسٹریلیا چند ایک عظیم کرکٹر میں سے تھے۔

یہ چونکا دینے والی خبر دو ماہ سے کم عرصے بعد سامنے آئی ہے جب کرکٹ برادری نے اسپن باؤلنگ کے بادشاہ شین وارن اور سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راڈ مارش کے اچانک انتقال پر سوگ منا رہی تھی۔

مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ اینڈریو سائمنڈز "بلے کے ساتھ تفریح ​​کرنے والا ایک مضبوط عصاب کا مالک تھا”۔

ایک اور سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "وہ ایک طرح سے پرانے زمانے کا کرکٹر تھا۔ وہ ایک ایڈونچرر تھا، اسے مچھلی پکڑنا پسند تھا، اسے پیدل سفر، کیمپنگ پسند تھی۔ لوگوں کو ان کا آرام دہ انداز بہت پسند آیا۔ وہ گیند کو زور زور سے مارتا تھا مقصد اس کو تفریح حاصل کرنا ہوتا تھا۔”

اینڈریو سائمنڈز کی موت ہفتے کی رات دیر گئے ایک کار حادثے میں ہوئی ، کوئنز لینڈ پولیس اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے، حادثہ ٹاؤنس وِل سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہیروے رینج میں پیش آیا۔

"ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ رات 11 بجے کے فوراً بعد کار ایلس ریور برج کے قریب ہروی رینج روڈ پر جارہی تھی کہ گاڑی سڑک سے سپل کر گئی اور پلٹ گئے۔ "ایمرجنسی سروسز نے 46 سالہ ڈرائیور کو زندہ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔”

اینڈریو سائمنڈز کی اچانک موت سے کرکٹ شائقین میں غم کی لہر دوڑ گیا ہے، سمندر پار حریف بھی سائمنڈز کی موت کی خبر سن کر رنجیدہ ہیں۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’آسٹریلیا میں کار حادثے میں اینڈریو سائمنڈز کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ ہم نے میدان کے اندر اور باہر بہت اچھا وقت گزارا ۔ میری دلی ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔”

سابق ہندوستانی اسپنر انیل کمبلے نے پوسٹ کیا: "اینڈریو سائمنڈ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا ، ان کے اہل خانہ، دوستوں اور خیر خواہوں سے تعزیت کرتا ہوں۔‘‘

سائمنڈز نے آسٹریلیا کے لیے 26 ٹیسٹ کھیلے، انہوں نے 40.61 کی اوسط سے 1462 رنز بنائے اور اپنی آف اسپن اور درمیانی رفتار بولنگ سے 24 وکٹیں حاصل کیں۔

2008 کے سڈنی ٹیسٹ میں ہندوستان کے خلاف ان کے شاندار 162 ناٹ آؤٹ نے آسٹریلیا کو 122 رنز سے فتح دلائی۔

متعلقہ تحاریر