اداکار فرحان علی آغا نے عمران خان کی لمبی عمر کی دعا کردی

گذشتہ روز عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مجھے بند کمروں میں مارنے کی سازش تیار کی جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے تازہ ترین خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے جانے مانے اداکار فرحان علی آغا اور پی ٹی آئی کے کارکن زیان علی نے ان کی لمبی عمر کی دعا کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے فرحان علی آغا نے لکھا ہے کہ "تمام لوگ اس بات کو نوٹ کرلیں کہ عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں ہونا چاہیے۔”

یہ بھی پڑھیے

”قاتل حسیناؤں کے نام“ کی برطانیہ میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئر

کنگنا رناوت نے سپرہیروز کی تمام فلمیں کو ویدوں سے ماخوذ قرار دیدیا

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں۔۔۔۔ ہم خان صاحب زندگی کی آخری سانس تک آپ کے ساتھ ہیں۔”

عمران خان کی لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکن زیان علی نے حرم پاک کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دعا کی گئی ہے کہ "یااللہ عمران خان کو لمبی زندگی عطا فرما اور کامیابی عطا فرما۔”

واضح رہے کہ گذشتہ روز سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس بات کے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ بند کمروں کے اندر مجھے مارنے کی سازش تیار کی جارہی ہے۔ اس سازش کی وجہ سے میں ایک ویڈیو تیار کروا دی ہے ، جس میں مجھے قتل کروانے والوں کے نام بھی ہیں ، اگر مجھے قتل کروا دیا تو وہ ویڈیو ساری قوم کے سامنے آجائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا ویڈیو میں ممکنہ ذمہ داروں کے نام بتا دیئے گئے ہیں، ویڈیو کو محفوظ کردیا گیا ہے ، مجھے کچھ ہوا تو عوام کو پتا چل جائے گا کہ کون کون لوگ میرے خلاف سازش کررہے تھے۔

متعلقہ تحاریر