بہاولپور: نجی بس کمپنی کے ڈرائیور نے ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اور ملزم کے ڈی این اے حاصل کرلیے گئے اور ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ، مزید کارروائی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔
بہاولپور کے نواحی گاؤں بی سی 13 میں نجی بس کمپنی کے ڈرائیور نے اپنی ہی کمپنی کی بس ہوسٹس (میزبان) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے بہاولپور پہنچنے کے بعد بس ڈرائیور ، بس ہوسٹس (جس کا تعلق مانسہرہ سے ہے) کو رکشے کے ذریعے نامعلوم مقام پر لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرڈالی ۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور کے علاقے شادباغ سے 17 سالہ طالبہ کا اغواء، وزیراعلیٰ کا واقعے کا نوٹس
اسلام آباد: مقامی عدالت نے پورنوگرافی کے مجرم کو 29 برس قید کی سزا سنادی
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ڈرائیور زیادتی کے بعد فرار ہوگیا۔
خاتون کی شکایت پر بغداد الجدید پولیس نے ملزم کے خلاف پاکستان پینل کورٹ (پی پی سی) کی دفعہ 377 کے تحت ایف آئی آر نمبر 444/22 درج کر لی ہے۔
پی آر او بہاولپور محمد اقبال کا کہنا ہے کہ مقدمے کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اور ملزم کے ڈی این اے حاصل کرلیے گئے اور ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ، مزید کارروائی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔