پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پنجاب حکومت نے حالات کے پیش نظر تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو آپریشن تھیٹرز، جان بچانے والی ادویات ،خون محفوظ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ اور ممکنہ تصادم کے خطرے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔محکمہ صحت نےڈاکٹرز، عملے سمیت تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔اس کے علاوہ آپریشن تھیٹرز، جان بچانے والی ادویات ،خون محفوظ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا طالبہ کے اغوا کا مثالی ازخود نوٹس

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل کئی اہم عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا

قبل ازیں لاہور میں یاسمین راشد کے قافلے پر پولیس نے شیلنگ کی اور متعدد اراکین کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا قافلہ راوی پل عبور کرتے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

دوسری طرف لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف کے وکلاء کا قافلہ ایوان عدل کے باہر سیکرٹریٹ چوک لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جمع ہوا، تحریک انصاف کے وکلاء یونیفارم میں پہنچے تھے۔

پولیس کی جانب سے وکلاء کے قافلے کے روکے جانے پر ہاتھا پائی بھی ہوئی، ایس پی صفدر کاظمی کا وکلا کیساتھ مزاکرات ناکام رہے۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کو پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی بعد ازاں وکلاء نے زبیر نیازی سمیت دیگر کارکنان کو پولیس کی گرفت سے آزاد کروا لیا۔ وکلاء کی ریلی میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شریک تھے۔

متعلقہ تحاریر