خیبرپختونخوا کے 14 سالہ نعمان محسود نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
نعمان محسود 39 مرتبہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ایک 14 سالہ بچے نعمان محسود نے برطانیہ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا ہے۔
14 سالہ نعمان نے 30 سیکنڈز میں 20 ہوپس اوور کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ہوپس اوور ایک خاص قسم کی حرکت ہوتی ہے جس میں ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر دوسری ٹانگ کو ہاتھ سے اس انداز میں پکڑنا ہوتا ہے کہ درمیان میں تھوڑی جگہ خالی رہے۔ ہاتھ اور ٹانگ کے درمیان خالی جگہ سے اُچھل کر دوسری ٹانگ کو گزارنا ہوتا ہے جسے ’ہوپس اوور‘ کہتے ہیں۔
نعمان محسود سے پہلے یہ ریکارڈ برطانیہ کے توبئیس نش نے بنایا تھا جنہوں نے 17 ہوپس اوور کیے تھے۔
یہ بھی دیکھیے
خاتون رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک وارڈن نے تحائف پیش کردیے
خیبرپختونخوا کے 14 سالہ نعمان محسود 39 مرتبہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔ اس سے قبل بھی عرفان محسود کے کلب کے 4 بچے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔