این سی او سی کا مکمل لاک ڈاؤن کا مشورہ
پاکستان میں کرونا پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے تجویز دی ہے کہ ایسے شہر جہاں 15 فیصد سے زیادہ کرونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔
این سی او سی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اِس تجویز پر ممبران 3 دن تک غور اور مشاہدہ کر سکتے ہیں جس کے بعد اِس پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے