سجاد علی کو خوبصورت منظر میں آر ڈی برمن یاد آگئے
گلوکار آج کل شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں، انہوں نے "یہ زمین گا رہی ہے، آسمان گا رہا ہے" گا کر سب کے دل موہ لیے۔
اپنی منفرد موسیقی اور گانوں کی وجہ سے مقبول گلوکار سجاد علی آج کل شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک چھوٹی سی ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔
سجاد علی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اتنی خوبصورت جگہ پر آ کے پنچم دا کا ایک گانا ذہن میں آرہا ہے، پھر انہوں نے "یہ زمین گا رہی ہے، آسمان گا رہا ہے” بالکل عقب میں نظر آنے والے منظر کی طرح نہایت خوبصورت آواز میں گا کر سب کے دل موہ لیے۔
This incredible view triggered an old pancham da song ❤️ pic.twitter.com/T9I5RAfGBw
— Sajjad Ali (@sajjad_official) October 8, 2021
گانے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین بھی جھوم اٹھے اور انہوں نے سجاد علی کی آواز کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیے
بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کا نیا گانا "مائی یونیورس” ریلیز
علی ظفر پشتو میں بھی گلوکاری کرنے لگے، نیا گانا ریلیز
سجاد علی نے جو گانا گنگنایا اسے 1982 میں بالی ووڈ فلم "تیری قسم” کے لیے امیت کمار نے گایا اور گانے کی دُھن آر ڈی برمن (پنچم دا) نے ترتیب دی۔