تاریخی قلعہ بالا حصار اور اٹک قلعے کو عوام کے لیے کھولنے کی تیاریاں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان قلعہ بالا حصار اور اٹک قلعے کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے اور اس میں موجود تمام مسائل حل کرنے کے لئے ایف سی حکام سے بات چیت کریں گے۔
خیبرپختونخوا کے تاریخی قلعہ بالا حصار اور اٹک قلعہ کو عوام کے لیے کھولنے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے قلعہ بالا حصار کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے لیے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعظم نے قلعہ بالا حصار اور اٹک قلعہ کو خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کرنے کی ذمہ داری خیبر پختونخوا اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز کے حوالے کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سیاحتی مقامات پر سہولیات ناپید، سیاح مشکلات کا شکار
غیرملکی سیاحوں نے کے پی کے کو سیاحت کے لیے محفوظ قرار دے دیا
نیوز 360 کو حاصل ہونے والی دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان قلعہ بالا حصار اور اٹک قلعے کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے اور اس میں موجود تمام مسائل حل کرنے کے لئے ایف سی حکام سے بات چیت کریں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کو جنگلات کی جیو میپنگ کرنے اور سیاحتی مقامات میں سہولیات اور کمپینگ بوڈز لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹریز تمام منصوبوں سے متعلق پیش رفت سے وفاقی حکومت کو آگاہ کریں۔
مراسلے میں ماسٹر پلان، میونسپل پلان اور انویسمنٹ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔