پی آئی اے کی مسافروں کے لیے خوشخبری، نیا ایئربس طیارہ فلیٹ میں شامل
نیا ایئربیس 320 طیارہ چھ سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے، ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
قومی ایئرلائن نے اپنے فضائی بیڑے میں ایک نئے طیارے ایئربس 320 کو شامل کرلیا ہے۔ یہ پی آئی اے کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ ہے جو اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔
نیا ایئربیس 320 طیارہ چھ سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔ طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن سے براستہ مصر اسلام آباد پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نیا مسافر بردار طیارہ شامل
پی آئی اے میں رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم کا فیصلہ
اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل ہو جائے گا اور جلد اڑان بھرے گا۔
قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جو کہ آپریشنل ہوچکا ہے۔
سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ قومی ایئرلائن کے بیڑے کا حصہ بنا۔ اس طیارے کی شمولیت سے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
ایئرلائن حکام کی جانب سے جاری کردہ بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔ سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے طیاروں کے حصول میں تعاون کیلئے وزیر ہوابازی غلام سرور کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے ایئرلائن کے بزنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، قومی ایئرلائن نے حالیہ دونوں میں آپریشن اور سیفٹی کے تمام بین الاقوامی معیار میں بہتری حاصل کی ہے۔