ممبئی کروز شپ منشیات کیس:شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت منظور

شاہ رخ خان کے بیٹے کا جیل میں قیام بالآخر ختم ہوا، ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا، مقدمے کی سماعت جاری رہے گی۔

تین  ہفتے قبل ممبئی کے کروز شپ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے  کے دوران گرفتار ہونے والے بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے 23سالہ بیٹے آریان خان کا جیل میں قیام بالآخر ختم  ہوا ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا ، مقدمے کی سماعت جاری رہے گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ میں  بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹےآریا ن خان اور شریک ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچا کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت شروع کی، تینوں کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے رواں ماہ کی ابتداء میں  ایک کروز شپ پرچھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا ،  این سی بی  کا کہنا تھا کہ  آریان خان کے پاس سے منیشات سمیت ممنوعہ ادوایات  کی بھاری مقدار برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس: اننیا پانڈے بھی تفتیش کے لئے طلب

بھارتی عدالتوں کا آریان خان سے عادی مجرمان جیسا سلوک

 واضح رہے کہ ضمانت سے تین روز قبل آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان منشیات کے بارے میں ہونے والی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی تھی جس میں اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر ’ویڈ‘ سمیت کئی اور منشیات کی خریداری کے بارے میں بات کی۔ واٹس ایپ چیٹس میں آریان نے ایک اجیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خرید نے کی بات کی اور80 ہزار  بھارتی روپے کی "ویڈ”منگوائی۔

متعلقہ تحاریر