شعیب اختر سے بدتمیزی کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو پروگرام سے ہٹانے کا امکان
انکوائری کمیٹی نے اجلاس میں فوری طور پر پروگرام کے اینکرپرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ براہ راست پروگرام میں ہوئے واقعے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے اجلاس میں فوری طور پر پروگرام کے اینکرپرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سرکاری ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور دیگر افسران موجود تھے جس میں شعیب اختر کے ساتھ ہوئے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب اختر سے ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی، کیا فواد چوہدری ایکشن لیں گے؟
وسیم اکرم نے شعیب اختر کو بیوقوف قرار دے دیا
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مذکورہ پروگرام کی آن ایئر اور آف ایئر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی سوالات پوچھے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ تفتیشی کمیٹی نے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو بھی بیان دینے کے لیے طلب کیا تھا۔