عاطف اسلم کا ‘کدی تے ہنس بول وے’ کا ریمکس
اِس گانے کو 24 گھنٹوں سے کم وقت کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ‘کدی تی ہنس بول وے’ کا ریمکس ریلیز کردیا ہے۔
گزشتہ شب ریلیز کیے جانے والے اِس گانے کو 24 گھنٹوں سے کم وقت کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
اِس گانے کو ویلو ساؤنڈ اسٹیشن نے ریلیز کیا ہے۔ سانگ پروڈیوسر احسن پرویز ہیں جنہوں نے کمپوزیشن میں بھی عاطف کا ہاتھ بٹایا ہے۔
واضح رہے کہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پرانے گانوں کو نئے انداز میں پیش کر رہا ہے جسے خوب سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے