اوگرا کا ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 اضافے کا نوٹی فکیشن جاری
ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 217 روپے ہو گئی جس سے گھریلو سلنڈر 2559 روپے کا ہوگیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن ماہ نومبر کےلیے جاری کیا گیا ہے۔ فی کلو قیمت میں 13 اضافے سے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 156 روپے اضافہ ہوا جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 599 روپے اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مشیر خزانہ شوکت ترین نے مزید سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا
ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافے سے گھریلو سلنڈر مزید 156 روپے اور کمرشل سلنڈر 599 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 13 روپے فی کلو اضافے سے اب ایل پی جی 204 روپے فی کلو سے بڑھ کر 217 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گی ۔ گھریلو سلنڈر 2404 سے بڑھ کر 2559 اور کمرشل سلنڈر 9248 روپے سے بڑھ کر 9847 روپے ہوگیا۔
آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی پیداوار فوری بڑھائی جائے، جام شورو جوائنٹ وینچر فوری(JJVL) فوری چلایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غیر معیاری ایل پی جی بوزر اور سلنڈر بنانے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے اور سخت ترین سزا منتخب کی جائے۔
دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے معصوم جانوں کے بچاؤ کے لیے 2نومبر 2021کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا۔