شاہ رخ خان 2 نومبر کو اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گے یا نہیں؟
ایک فیملی فرینڈ نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ خان فیملی اس بارے میں سوچ رہی ہے کہ سالگرہ کے لیے اپنے علی باغ فارم ہاؤس جائیں یا منت میں ہی منا لیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان 2 نومبر کو اپنی 56 ویں سالگرہ منائیں گے۔ حال ہی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ان کے صاحبزادے آریان خان کو گرفتار کیا جس کے سبب شاہ رخ خان کو کافی سخت حالات سے گزرنا پڑا۔
آریان نے 22 دن آرتھر روڈ پر واقع جیل میں گزارے اور پچھلے ہفتے ان کی ضمانت منظور ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
احکامات کی خلاف ورزی پر آریان خان کو دوبارہ جیل جانا ہوگا
ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس: اننیا پانڈے بھی تفتیش کے لئے طلب
جب آریان خان جیل میں تھے تو ان کی والدہ گوری خان نے اپنی سالگرہ پر کوئی جشن نہیں منایا تھا۔
اب جبکہ آریان گھر آچکے ہیں تو ممکن ہے کہ خان فیملی باقاعدہ طور پر شاہ رخ خان کی سالگرہ کا جشن منائے۔
ایک فیملی فرینڈ نے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ خان فیملی اس بارے میں سوچ رہی ہے کہ سالگرہ کے لیے اپنے علی باغ فارم ہاؤس جائیں یا منت میں ہی منا لیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ علی باغ جانے کے لیے ان کی فیملی کو ممبئی سے کشتی میں سوار ہونا پڑے گا اور اس طرح فوٹوگرافرز ان کے پیچھے لگ جائیں گے۔
اس وجہ سے بالی ووڈ سپر اسٹار سادگی سے جشن منانا چاہتے ہیں اور یوں عین ممکن ہے کہ خان فیملی گھر کا اہی انتخاب کرے۔
دریں اثنا شاہ رخ خان کی سالگرہ پر منت کے باہر مداحوں کا جمع ہونا اور انہیں مبارک باد دینا ایک سالانہ رسم بن گئی ہے۔
ہر سال شاہ رخ خان گھر سے باہر آکر اپنے پرستاروں سے ملتے ہیں لیکن اس بار ہوسکتا ہے کہ آریان خان کے واقعے کی وجہ سے وہ اپنی رہائشگاہ کے باہر مداحوں کو جمع نہ ہونے دیں۔
ذرائع کے مطابق کنگ خان نے اپنے دوستوں کو بھی کچھ دن کے لیے منت آنے سے منع کیا ہوا تاکہ آریان خان کو مکمل آرام مل سکے۔