نہرو کپ: جب 32 برس قبل پاکستان نے انڈیا میں فتح حاصل کی
یکم نومبر 1989 کو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نہرو کپ جیتا تھا، یہ میچ کولکتہ میں ہوا جس میں وسیم اکرم نے سیکنڈ لاسٹ بال پر چھکا مارا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دو سابق لیجنڈ کھلاڑیوں عمران خان اور وسیم اکرم کی ایک بہت پرانی اور یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔
#OnThisDay in 1989 – Pakistan won the Nehru Cup after a thrilling victory over the West Indies in Kolkata, @wasimakramlive hit a match-winning six with only one ball left. pic.twitter.com/Eu7qxFgGpQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2021
تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یکم نومبر 1989 کو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نہرو کپ جیتا تھا، یہ میچ کولکتہ میں ہوا جس میں وسیم اکرم نے سیکنڈ لاسٹ بال پر چھکا مارا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
طلحہ طالب نے قومی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
نیو میچ فنشر پاکستان کی نئی پہچان آصف علی ، تجھے نہیں بھولوں گا
سابق کپتان اور موجودہ اسپورٹس تجزیہ کار وسیم اکرم نے پی سی بی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ناقابل فراموش یادیں۔
یاد رہے کہ نہرو کپ کا فائنل ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کولکتہ میں کھیلا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ڈیسمنڈ ہائنز نے 12 چوکوں کی مدد سے سنچری داغی تھی۔
پاکستان سے عمران خان نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
بیٹنگ اننگز میں قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 49.5 اوورز میں 277 رنز اسکور کر کے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔
عمران خان نے تین وکٹیں لینے کے بعد بیٹنگ میں بھی شاندار پرفارمنس دی تھی اور انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔
دوسری طرف پاکستان سے سلیم ملک نے 71 اور اعجاز احمد نے 51 رنز بنائے تھے۔
پی سی بی نے ٹوئٹر پر اس میچ کی یاد تازہ کر کے شائقین کرکٹ کو خوشی سے سرشار کر دیا۔
اس وقت قومی ٹیم یو اے ای میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یقینی طور پر 32 برس پرانی تصویر اور میچ کی روداد دیکھ کر قومی ٹیم کا حوصلہ اور جذبہ مزید بلند ہوگا۔
پاکستان زندہ باد!