کالی آندھی دسمبر میں پاکستان کا رخ کرے گی
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے ساتھ تین تین ٹی 20 اور ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کے اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنا دی۔ ماجد بھٹی نے دسمبر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔
West Indies cricket team touring Karachi in December @TheRealPCB. @BLACKCAPS no security threat in Pakistan pic.twitter.com/DZt675zAjv
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) November 4, 2021
انہوں نے ٹویٹ میں نیوزی لینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی خطرات نہیں۔
ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم رواں برس کے آخری مہینے میں پاکستان آ کر ٹی 20 اور ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیے
اٹھارہ سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
دورہ پاکستان کی منسوخی ،برطانوی پاکستان کے حق میں بول پڑے
جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام میچز سندھ کے دارالحکومت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو ہوگا، دوسرا 14 دسمبر کو جبکہ آخری ٹی 20 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
اسی طرح دونوں ٹیمز کے مابین پہلا ون ڈے میچ 18 دسمبر، دوسرا 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
اس وقت دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیمز متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے موجود ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان نے تین تین میچز جیتے ہیں۔