ہمایوں سعید نے فلم ‘ایک ہے نگار’ کی تعریف کردی

ماہرہ خان کی ادکاری نے چار چاند لگا دئیے، یہ ان کے کیرئیر کی سب سے اچھی پرفارمنس تھی، ہمایوں سعید

پاکستان آرمی کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پر بننے والی فلم ‘ایک ہے نگار’ ریلیز ہو چکی ہے اور فلم شائقین میں اسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم میں جنرل نگار جوہر کا کردار صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ادا کیا ہے جبکہ جنرل نگار کے شوہر کا کردار بلال اشرف نے نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ سونیا حسین بھی ماہرہ خان کے نقش قدم پر، یونیفارم میں تصاویر وائرل

یوم دفاع پر ماہرہ خان اور عائشہ عمر کا سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش

مداحوں اور فنکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فلم ‘ایک ہے نگار’ کے لیے پسندیدگی ظاہر کر رہے ہیں اور اداکاروں کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے اس پراجیکٹ میں کام کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر دلعزیز فنکار ہمایوں سعید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کی تعریف میں چند جملے لکھے۔

انہوں نے لکھا کہ ایک ہے نگار دیکھ لی، ماہرہ خان کی ادکاری نے چار چاند لگا دئیے، یہ ان کے کیرئیر کی سب سے اچھی پرفارمنس تھی۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ بلال اشرف نے بھی اچھا کام کیا، آئی ایس پی آر، اے آر وائی، ماہرہ خان، نینا اشرف، عدنان سرور اور عمیرہ احمد کو بہت مبارک ہو۔ انہوں نے جنرل نگار صاحبہ کو زندگی میں ہی اکرام سے نوازا۔

یاد رہے کہ جون 2020 میں جاری کردہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پاکستان آرمی کی پہلی تھری اسٹار جنرل آفیسر ہیں۔

انہیں پاک فوج کی پہلی سرجن جنرل بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ تحاریر