بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے تنہا چلا جائے، مہوش حیات
مہوش حیات پاکستان کی کم عمر ترین صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک وڈیو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب خوب پسند کیا جارہا اور دیکھتے ہی دیکھتے وڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان اصل زندگی میں بھی ہیرو نکلے
’پیسا ‘ایوارڈ: پاکستانی اداکار وں کی صلاحیتیں عالمی سطح پر مانی جانے لگیں
مہوش حیات کی وڈیو کو ایک گھنٹے میں 72 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا جبکہ 14 گھنٹے میں 2 لاکھ سے زائد صارفین اس وڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کاسنی رنگ کے اسٹائلش لباس میں ملبوس مہوش حیات کسی ہوٹل کی لابی میں چہل قدمی کررہی ہیں۔ اداکارہ نے وڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلا جائے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مہوش حیات پاکستان کی کم عمر ترین صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیں۔ جس پر انہیں اکثر بیہودہ قسم کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس وڈیو پر بھی بعض صارفین نے انتہائی بیہودہ تبصرے کیے تاہم صارفین کی اکثریت نے اداکارہ کے انداز کو پسند کیا۔