لاہور کی بائیکیا رائیڈر روبینہ ندیم ہمت اور بہادری کی علامت
روبیہ ندیم کی بیٹی عائشہ کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ ان کے لیے باعث فخر ہیں۔
صوبائی داراحکومت لاہور کے علاقہ ایوان ٹاون کی رہائشی روبیہ ندیم نے موٹر سائیکل کے شوق کو اب اپنی آمدن کا ذریعہ بنا لیا ہے مہنگائی اور حالات کو دیکھتے ہوئے بائیکیا چلا کر اپنے گھر کی کفالت کر رہی ہے ۔
نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے روبیہ ندیم نے بتایا کہ موٹر سائیکل انہوں نے دو سال پہلے شوق کے تحت سیکھی تھی کیونکہ انہیں لمبے سفر پر جانا پسند تھا لیکن آج کل یہ شوق ان کے کام آرہا ہے اور پیسے کمانے کا ذریعہ بھی بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور کی 11 سالہ بچی عروج کا حوصلہ دوسروں کے لیے مشعل راہ
ڈی پی او قصور کا شہید سپاہی اہلکار کے بچوں کو زبردست پروٹوکول
روبیہ ندیم کا کہنا تھا کہ شوہر سبزی کا کام کرتے ہیں ، مہنگائی اور گھر کے مالی حالات خراب ہونے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کیوں نا بائیک کو کمرشل چلا کر پیسے کمائیں جائیں۔ ایک ماہ سے میں بطور رائیڈر نجی کمپنی ’بائیکیا‘ کے ساتھ کام شروع کیا۔ لوگوں نے خوب پسند بھی کیا مگر کچھ لوگ یہ سن کر رائڈ کو کینسل کر دیتے ہیں کہ میں ایک عورت ہوں ، جس سے کبھی کبھار انہیں دکھ ہوتا ہے۔ روبیہ نے بتایا کہ وہ اپنے کام سے خوش ہیں کیونکہ ان کو نئی سے نئی جگہوں کے متعلق جاننے کا موقع ملتا ہے۔
روبیہ ندیم نے نیوز 360 کو بتایا کہ ان کا شوق اب ان کی کمائی اور شوہر کا ہاتھ بٹانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں موٹر سائیکل پر ہی بچوں کو چھوڑ کر آتی ہوں ، میرا تعلق پنجاب کے ضلع پاکپتن سے ہیں اور لاہور کرایے کے مکان میں رہتے ہیں اخراجات پورے کرنے کیلئے گھر داری کے ساتھ کام شروع کیا۔
لیکن اکثر رائیڈز کے لیے کال کرنے والے ان کی آواز سن کر رائیڈ کینسل کر دیتے ہیں تاہم بہت سے لوگ ایسا نہیں بھی کرتے اور جب وہ ان کے ساتھ رائیڈ لیتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
روبیہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دستانوں اور ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ چہرے کو ڈھاپنے کے لیے فیس ماسک استعمال کرتی ہیں۔ اس ماسک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ اسے اس وجہ سے پہنتی ہیں کہ جو بھی ان کے ساتھ بیٹھے وہ انہیں خطرناک خاتون تصور کرے اور کوئی بے تکلف نہ ہوسکے۔ روبیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کو ان پر پورا بھروسہ ہے، اس لیے اب انہیں اس کام پر کوئی اعتراض نہیں۔
روبیہ کی بائیک کافی پرانی ہے اور انہیں اکثر راستے میں تنگ کرتی ہے۔ اس کے انجن کا کام بھی کروایا ہے جبکہ جلد ان کو نجی رائیڈر کمپنی سے نئی موٹرسائیکل مل جائے گی۔
روبیہ ندیم کی بیٹی عائشہ نے نیوز360 کو بتایا کہ انہیں اپنی والدہ پر فخر ہے یہ ان کی طرح بہادر بننا چاہتی ہے اور وہ بھی اس وقت تعلیم کے ساتھ کام بھی کرتی ہے جبکہ روبیہ ندیم کے بیٹے اسجد ندیم نے بتایا کہ ان کو والدہ کے ساتھ جانا اور سیر کرنا اچھا لگتا ہے وہ بڑا ہو کر فوج میں جانا چاہتا ہے ۔
روبیہ ندیم نے نیوز 360 کو انٹرویو کے اخر میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جوکہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں کہ ان کو آج مہنگائی نظر نہیں آرہی جب ملک میں مہنگائی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے اب اس مہنگائی میں کون چور ہوا؟۔