ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر غیرمشروط معافی مانگ لی
گیم آن ہے کے اینکر پرسن نے لائیو شو میں سابق فاسٹ باؤلر کو پروگرام چھوڑ چلے جانے کو کہا تھا۔
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔
شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان صلح وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے گھر پر ہوئی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی وی کے پروگرام "گیم آن ہے” کے اینکر پرسن نعمان نیاز کو اپنے گھر پر طلب کیا تھا جبکہ جیو ٹی وی کے معروف اینکر پرسن سلیم صافی ٹیسٹ کرکٹ شعیب اختر کو فواد چوہدری کے گھر لے کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
نیو نیوز کا پروگرام قابل مذمت ہے، پیمرا نوٹس لے
وفاقی وزیر غلام سرور کی نواز شریف کے حوالے سے بیہودہ ترین گفتگو
اس موقع پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ ہماری 30 سالہ پرانی دوستی ہے جو اس طرح سے ختم نہیں ہونی چاہیے تھی۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ معاملہ حل ہوگیا ہے مجھے نعمان نیاز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اگر ڈاکٹر نعمان نیاز اسی رات معذرت کرلیتے تو بات اتنی آگے نہیں جانی تھی۔ کوشش تھی کہ معاملہ آگے نہ بڑھے مگر بدقسمتی سے معاملات آگے بڑھ گئے۔
شعیب اختر کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ معاملہ آپ کی خواہش کے مطابق حل کیا جائے گا۔ معاملہ میری مرضی کے مطابق ہی حل ہوا ہے۔ نعمان نیاز کے دل میں کچھ نہیں اس لیے میرے دل میں بھی کچھ نہیں ہے۔
سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ میں نے اس رات پروگرام کے دوران معاملےکو کوواپ کرنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی وی کے پروگرام "گیم آن ہے” کے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی اور لائیو پروگرام کو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔