شکست خوردہ آسٹریلیا ورلڈکپ کا فاتح کیسے بنا؟

آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں، ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کا جیتنا بہت زیادہ غیرمتوقع تھا۔

گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی۔

آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں، اس ایونٹ میں آسٹریلیا کا جیتنا بہت زیادہ غیرمتوقع تھا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت سے قبل آسٹریلیا کو پچھلی کئی ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا حتیٰ کہ بنگلہ دیش سے بھی آسٹریلیا کو شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا کنگ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا دھڑن تختہ

بابر اعظم نے 8 سالہ مداح کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا، آٹوگراف دینے کا وعدہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیوی ٹیم نے جیتی تھی، کینگرو اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے مابین کھیلی گئی سیریز میں ویسٹ انڈیز فاتح رہی۔

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پانچ میچز کی سیریز میں ہرایا تھا، بنگال ٹائیگرز 4 میچز جیتے تھے، ان تاریخی ناکامیوں کے بعد اندازہ کرنا چاہیے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کس قدر پست حوصلہ ہوچکی ہوگی لیکن پھر بھی انہوں نے ورلڈ کپ میں بہترین کم بیک کیا جس پر وہ واقعی داد کی مستحق ہے۔

متعلقہ تحاریر