بٹ کوائن کا خالق دنیا کا 15 واں امیر ترین آدمی بن گیا
ستوشی کے کل اثاثوں کا تخمینہ 73 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔ ان اثاثوں کے بعد وہ وال مارٹ کے جم اور راب والٹن سے بازی لے گئے ہیں۔
بٹ کوائن کرنسی کا خالق دنیا کا 15 واں امیر ترین آدمی بن گیا، ستوشی ناکاموتو کے نام سے بٹ کوائن کرنسی تخلیق کرنے والے کو امیر ترین شخص کی حیثیت تب ملی جب حال ہی میں کرپٹو کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
ستوشی کے کل اثاثوں کا تخمینہ 73 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔ ان اثاثوں کے بعد وہ وال مارٹ کے جم اور راب والٹن سے بازی لے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ال سلواڈور کے تاریخی فیصلے کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں کمی
ایلون مسک کا صارفین کو واٹس ایپ کے بجائے ‘سگنل’ کے استعمال کا مشورہ
اس مہینے بٹ کوائن کی قیمت نئی سطح تک پہنچی اور 68 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی، یعنی پچھلے برس کے مقابلے میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔
ایک پیشگوئی کرنے والے فارمولے کے تحت اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ قیمت رواں سال ہی 1 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر جائے گی جس کے بعد ستوشی دنیا کے دس امیر ترین افراد میں شامل ہو جائیں گے۔
ستوشی نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اپنے وژن کا اظہار پہلی بار 2008 میں شائع ہونے والے ایک وائٹ پیپر میں کیا تھا اور چند مہینے بعد جنوری 2009 میں اسے لانچ کر دیا۔