لاہور کے سکول ہفتے میں تین دن بند رہیں گے
پنجاب میں سموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے مختلف کمپنیز کے دفاتر بھی ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب میں سموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کا معاملہ، موجودہ آلودگی کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے لاہور میں مختلف کمپنیز کے تمام دفاتر بھی ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے سرکاری اور نجی سکول ہفتے میں تین روز بند رہیں گے، لاہور کے تمام نجی دفاتر ہفتے میں تین روز بند رہیں گے، 27 نومبر سے 15 جنوری تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور میں اسموگ کا راج، ہائی کورٹ کا دفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کا حکم
ناقدین کا پی ایم ڈی اے بل کے پیچھے فوج کے ملوث ہونے کا الزام
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولز، کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں تین روز تک بند رہیں گے۔
پنجاب بھر میں فضائی آلودگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، چند ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن میں مزید لکھا کہ سموگ کو آفت قرار دینے کے بعد اس کا سدباب کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
نوٹیفیکیشن کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب ، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر، کمشنر لاہور سمیت سمیت تمام سیکرٹریز کو ارسال کردی گئی ہے۔