صبا قمر نے ‘نینا کی شرافت’ کی تصویر دکھا دی
اداکارہ نے اردو فلکس کے لیے نئی ویب سیریز کی تصویری جھلک انسٹاگرام پر شیئر کردی، احمد حسن بھی شامل۔
صبا قمر نے پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کے ساتھ کیے گئے اپنے پہلے پراجیکٹ کی جھلک سب کو دکھا دی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ‘نینا کی شرافت’ نامی ویب سیریز سے ایک تصویر شیئر کی جو کہ انہوں نے اردو فلکس کے ساتھ رواں سال اگست میں سائن کی تھی۔
View this post on Instagram
اس ویب سیریز کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں جبکہ پیشکش فرحان گوہر کی ہے۔ پروگرام کے ٹائٹل سے لگ رہا ہے کہ صبا قمر نینا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
یورپ کا سنگم، مومل کا فیشن، پرستار نالاں
صبا نے گلانی رنگ کا چمکیلا لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے جوتے بھی لباس کے رنگ جیسے ہیں۔
فریم میں احمد حسن بھی نظر آرہے ہیں گو کہ وہ داڑھی اور الجھے ہوئے بالوں میں بالکل پہچانے نہیں جارہے۔
اس سے پہلے بھی صبا قمر نے بی ٹی ایس (Behind The Scenes) ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک اور شناسا چہرہ نظر آیا جو کہ سلیم معراج کا ہے۔
View this post on Instagram
ویب سیریز ‘نینا کی شرافت’ رومانس اور مزاح پر مبنی معلوم ہورہا ہے، ایسا پروگرام جس میں ہلکا پھلکا مزاح ہے اور جس سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔