پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 296 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

بدھ کے روز مارکیٹ میں 85 ملین شیئر کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 6.958 بلین روپے تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز مختلف قسم کے معاشی چیلنجز اور نئے کورونا وائرس اومی کرون کی بازگشت کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت پوائنٹس پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بینچ مارک 100 انڈیکس 296.79 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 396.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے شروع ہوا جو دن کے اختتام تک جاری  رہا ، کاروبار کی ابتداء 45 ہزار 72.38 پوائنٹس سے شروع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اب سام سنگ کے فونز پاکستان میں بھی تیار ہوں گے

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عمل شروع، پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے اضافہ

بدھ کے روز حصص کے مارکیٹ میں کل 85.036 ملین شیئر کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.958 ارب روپے تھی۔

دیگر بینجز کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس 0.84 فیصد اضافے سے 17 ہزار 575.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای میں کل 53.295 ملین شیئر کے سودے ہوئے۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 534.57 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار 745.31 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ آل شیئر انڈیکس 121.75 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 953.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کل حصص کا حجم 241.048 ملین رہا۔

سب سے زیادہ شیئر کا کاروبار فوجی فوڈز لمیٹڈ کا ہوا جس کے 38.342 ملین شیئر کے سودے ہوئے۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ کے 14.855 ملین ، میپل لیف سیمنٹ کے 10.691 ملین اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 9.01 ملین شیئر کے سودے ہوئے۔

متعلقہ تحاریر