اسد خٹک نے کبھی بچوں کا خرچہ نہیں دیا، وینا ملک
راولپنڈی کی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت، وینا ملک کی والدہ نے سابق داماد کو بوتل دے ماری۔
راولپنڈی میں وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی، وینا ملک کی والدہ نے غصہ میں سابق داماد اسد خٹک کو پانی کی بوتل دے ماری، اسد خٹک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
اس موقع پر اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ بچے کی طبیعت خراب ہے، میڈیکل عدالت میں پیش کروں گی۔
یہ بھی پڑھیے
ماڈل اداکارہ متھیرا کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
متھیرا کے چاہنے والے دس لاکھ سے تجاوز کرگئے
اداکارہ وینا ملک اور ان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماعت مکمل نہیں ہوتی کہ پریس ریلیز پہلے سامنے آ جاتی ہے۔
وینا ملک نے کہا کہ میں اور میرے وکلا ہر سماعت پر کراچی سے آتے ہیں، گزشتہ سماعت پر میری والدہ اور بہن جو کیس کی گواہ ہیں یہاں موجود تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی بچوں سے ملوانے کا کہا گیا میں ہمشہ لے کر آئی، چاہتی ہوں بچے ہمشہ باپ سے ملیں، بچوں کو ملوانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، بچوں کا خرچہ دینا باپ کی ذمہ داری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ دبئی میں اسد ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے یہاں آنے پر بھاری خرچہ ہوتا ہے، دبئی اور پاکستان کی عدالت سے بچوں کی حوالگی حاصل کر چکی ہوں۔
اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ہے، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں، انہیں بچوں سے ملنے کا حق حاصل ہے۔
اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے سکائپ کال کا کہا وہ ہم کرواتے ہیں لیکن اسد خٹک نے وینا ملک کے نام پر مختلف لوگوں سے پیسے لئیے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر وینا ملک نے کہا کہ اسد خٹک کی بنا پر ایک خاتون کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے جو کہ میں نے ادا کیے۔