200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا الزام ، جیکولین فرنینڈس کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

اداکارہ سنگین جرم میں زیرتفتیش ہیں تحقیقات مکمل ہونے تک ان پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے

200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندرشیکھرکےکیس میں زیر تفتیش بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر ملک سے باہر جانے پر پابندی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی  انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ کو دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے ممبئی ایئر پورٹ پر روک لیا، ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے اداکارہ کو ڈائریکٹوریٹ کا حکم نامہ پیش کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندرشیکھرکےکیس میں زیر تفتیش ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک ان پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیے

200 کروڑ روپےکا غبن:اداکارا نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس طلب

نورا فتحی نے 37 گھنٹے مسلسل رقص کرکے پروڈیوسر کو حیران کردیا

انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ حکم نامے پر امیگریشن حکام نے جیکولین فرنینڈس کو حراست میں لے لیا تاہم کچھ دیر روک کر انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اس سے دوبارہ نئی دہلی میں تفتیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ  بھارت کے انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  نے حال ہی میں  بھارتی بزنس مین سکیش چندر شیکھر  200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری کے الزام میں زیر حراست ہیں ، سکیش چندر شیکھر نے جیل میں رہتے ہوئے جیکولین کو 10 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائد کے تحفے بھیجے اور ضمانت پر رہائی کے دوران سکیش چندر شیکھر کی جانب سے جیکولین کو ممبئی سے چنئی لانےکے لیے  چارٹرڈ طیارہ بھی بک کروایا گیا۔

ادارے کی جانب سے جاری چارج شیٹ میں  اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر شبہ ظاہر کیا  جارہا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے ایک تاجر کی بیوری سے لیے گئے بھتے کے پیسے بھی اداکارہ  کو بھجوائے اس حوالے سے  رواں سال اگست میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں اداکارہ سے 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی تاہم ابھی تک کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ تحاریر