شائستہ پرویز ملک کی کامیابی، شکیلہ لقمان بھی رکن اسمبلی بن گئیں
سال 2018 کے الیکشن میں ن لیگ نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن کو جر فہرست فراہم کی تھی اس میں شکیلہ لقمان کا نام شامل تھا۔
این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں شائستہ پرویز ملک کی کامیابی کے بعد سابق رکن اسمبلی شکیلہ لقمان بھی قومی اسمبلی پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) یو ایس اے وومین ونگ کی سابق صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان کے ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی بن گئی، حالیہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جانے والی لسٹ کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر شائستہ پرویز ملک پر رکن قومی اسمبلی بنی تھی، اب جبکہ وہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق منتخب ہوچکی ہے تو ان کی مخصوص نشست خالی ہو جائے گی ، جس پر ن لیگ کی لسٹ کے مطابق اگلی خاتون لیگی رہنما خودبخود قومی اسمبلی کی ممبر بننے کی اہل ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
جنید صفدر کے بعد حمزہ شہباز کی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسمبلیوں سے استعفے نہیں دینا، مسلم لیگ ن کا پی ڈی ایم کو مشورہ
مزید تفصیلات کے مطابق سال 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن کو جر فہرست فراہم کی گئی تھی ، اس میں بیگم شکیلہ لقمان کا نام بھی شامل تھا اور ان کا نام مخصوص نشستوں پر ہونیوالے الیکشن میں ترجیحات میں 16ویں نمبر پر آیا تھا ۔ الیکشن قواعد کے مطابق اگر ضمنی الیکشن میںکامیابی کی صورت میں شائستہ پرویز ملک ، اپنی مخصوص نشست خالی کرتی ہیں تو ان کی نشست پر مذکورہ لیگی فہرست کے مطابق اگلی خاتون از خود ایم این اے بن جائے گی۔
یاد رہے کہ شکیلہ لقمان مذکرہ لسٹ کے مطابق رکن قومی اسبمبلی بن جائیں گی جس کا نوٹیفیکیشن آئندہ دو ہفتے میں ہوجائے گا۔ اس سے قبل شکیلہ لقمان 2013 سے 2018 تک مخصوص خواتین نشست پر رکن قومی اسمبلی رہ چکی ہے۔ شکیلہ لقمان نے دوبارہ ایم این اے بننے پر نیوز 360 سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کی ایک ادنیٰ کارکن ہوں اور میرے لئے ہمیشہ اپنے قائد اور پارٹی کی خدمت ، کسی اعزاز سے کم نہیں ۔
واضح رہے کہ لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے بعد پارٹی کی جانب سے ان کی بیوہ شائستہ پرویز ملک کو ان کے مرحوم شوہر کی نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا جوکہ 5 دسمبر 21 کو ضمنی انتخابات میں کامیاب ہو گئی ہے۔