ریلوے ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا

کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر بازار گیا، شہری کی بنائی گئی ویڈیو پر وزیر ریلوے کا ایکشن۔

پاکستان ریلوے کا ڈرائیور فرائض میں سنگین غفلت برتتے ہوئے ٹرین روک کر دہی لینے بازار چلا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کردیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے قومی امانت ہے جسے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ریلوے کے کم آمدن ملازمین کو گھر کے لیے بلاسود قرض فراہمی کا معاہدہ

کراچی کا گرین لائن منصوبہ 25 دسمبر سے آپریشنل ہو جائے گا، اسد عمر

لاہور ڈویژن میں گزشتہ روز کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار چلا گیا،ایک شہری نے اس کی ویڈیو بنائی جو کہ وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور دہی کی تھیلی لئے انجن میں سوار ہوتا ہے اور پھر ٹرین چل پڑتی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر آئندہ ایسا واقعہ پیش آیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر