پہلی مرتبہ پاکستان نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت لیا

طلحہ طالب 67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھا کرکانسی کا میڈل اپنے سینے پر سجایا۔

ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں طلحہ طالب 67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن طلحہ طالب نے کانسی کا میڈل جیت  کر ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ازبکستان کے شہرتاشقند میں ہونے والی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں  گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ  طلحہ طالب 67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھا کرکانسی کا میڈل اپنے سینے پر سجایا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا پاکستان اولمپکس میں کوئی تمغہ جیت پائے گا؟

پاکستانی اولمپئینز کی حوصلہ افزائی سے زیادہ حوصلہ شکنی

طلحہ کے ساتھ مقابلے میں روس کے زلفت گیرو نے طلائی اور ازبکستان نے دوستن یو کو بوف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ طلحہ طالب کلین اینڈ جرک ایونٹ میں بد قسمتی سے مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ضرور جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

طلحہ طالب نے اپنی شاندار کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مداحوں کے نام پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے ایونٹ کی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان کے لئے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل حاصل کرنے کے قابل بنایا انھوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

واضح رہے کہ  طلحہ نے اسنیچ ایونٹ میں کھیلوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب انہوں نے پہلی دو کوششوں میں بالترتیب 127 کلو اور 130 کلوگرام کے ساتھ تیسری کوشش میں 132 کلوگرام وزن اٹھایا۔

متعلقہ تحاریر