سیریل کلر جاوید اقبال پر مبنی فلم میں عائشہ عمر کے کردار کی دھوم
جاوید اقبال نے 100 بچوں کو قتل کرکے لاشوں تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔

پنجاب کے شہر لاہور میں 100 بچوں کے قاتل بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم ’’دی ان ٹولڈ اسٹوری آ ف اے سیریل کلر‘‘ کے اس مکروہ کردار پر ایک فلم ریلیز کی جا رہی ہے جس کے پوسٹرز آپ کی نظر سے بھی ضرور گزرے ہوں گے اور اب اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں عائشہ عمر بطور پولیس افسر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔
فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرکے بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے انھیں تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کردی
شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل
فلم میں سفاک قاتل جاوید اقبال کا کردار اداکار یاسر حسین نے ادا کیا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ نے بتایا کہ کوریاکی فلمیں ہمارے معاشرے میں بھی اب پسند کی جارہی ہیں ان کی زیادہ تر فلمیں سیریل کلرز پر مبنی ہوتی ہیں یا سائیکالوجیکل اور ہارر موضوعات ہوتے ہیں، اسی طرح ہالی وڈ کو بھی دیکھ لیں، دنیا میں کسی سیریل کلر نے چار لوگ مارے یا پانچ بچے مار دیئے تو اس موضوع پر فلمون اور ویب سیریز کے ڈھیر لگ گے۔ دوسری جانب پاکستان میں ایک سیریل کلر نے سو بچوں کا قتل کیا لیکن اس کے بارے میں کوئی لکھنا نہیں چاہتا یا کچھ بنانا نہیں چاہتا یا فلم بنانے کا حوصلہ پی نہیں رکھتا۔
ابو علیحہ نے بتایا کہ جاوید اقبال شروع سے ایک ایسا کردار رہا ہے جس نے مجھے بہت متوجہ کیا کیونکہ ہمارے معاشرے میں ذہنی بیماری کو بیماری نہیں سمجھا جاتا، ہر دوسرا آدمی ذہنی و نفسیاتی مریض ہے اور ہر پانچواں آدمی ایک پوٹیشنل ریپسٹ یا کلر ہو سکتا ہے۔