ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنل میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست

ڈھاکہ میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔ ہار کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 6-5 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں پہلے ہم جنس پرست جوڑے کی دھوم دھام سے شادی

میں شہباز گل کی والدہ کی شادی میں ویٹر لگ رہا تھا، کیپٹن صفدر

سینئر صحافی فیضان لکھانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا، اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے اب تک وہ پچھلے 5 ایڈیشنز میں سے ہر ایک میں فائنلسٹ تھا۔”

واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 2021 کے لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے میچ میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپئنز ٹرافی 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے چوتھے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ تحاریر