ایشین چیمپئنز ٹرافی، جاپان نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرا دیا
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جاپان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 6-5 سے شکست دی تھی۔
جاپان نے منگل کو ڈھاکہ میں ہونے والے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو 5-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
دفاعی چیمپئن اور اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے ہندوستان کو منگل کو ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے خلاف 3-5 سے مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے
ادارہ شماریات کی فاش غلطی نومبر میں ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ بنی
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور کاٹی کے درمیان شہر کی صفائی کا معاہدہ
انڈیا نے اتوار کے روز اپنے آخری راؤنڈ میچ جاپان کو 6-0 سے شکست دی تھی جس کے انہیں ٹورنامنٹ کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا، تاہم منگل کو کھیلے گئے میچ میں جاپان نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین ٹیم کو دفاع پر مجبور کردیا۔
Japan make their way to the Final#HeroACT2021 pic.twitter.com/bPR1PZfrwF
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) December 21, 2021
جاپان کی جانب سے شوٹا یامادا نے میچ کے پہلے منٹ پر پنالٹی پر گول کردیا، رائیکی فوجی شیما نے میچ کے دوسرے منٹ میں دوسرا گول کر کھیل پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی ۔ میچ کے 14ویں منٹ میں یوشیکی کریشتا نے تیسرا گول کرکے انڈیا کو دفاعی پوزیشن پر دھکیل دیا۔ انڈیا کی جانب سے میچ کے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ دلپریت سنگھ نے گول اسکور کیا۔
دوسرے ہاف کے 35ویں منٹ میں کوسی کاوابے نے جاپان کی جانب سے ایک اور گول اسکور کردیا اور 41ویں منٹ میں ریوما اوکا نے 5واں گول کرکے ٹیم کو مزید مضبوط پر پہنچا دیا۔ دوسرے ہاف کے 43ویں منٹ میں ہرمن پریت سنگھ نے انڈیا کی جانب سے دوسرا گول کیا میچ کے آخری لمحوں یعنی 58ویں منٹ میں ہردیک سنگھ نے تیسرا گول اسکور کیا۔
ہندوستان اور جاپان اس سے قبل 18 میچز میں مدمقابل آچکے ہیں ، جن میں سے انڈیا نے 16 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جاپان کے حصے میں ایک فتح آئی تھی اور ایک میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا تھا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جاپان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 6-5 سے شکست دی تھی۔