گیس بحران پر وزارت توانائی نے کراچی والوں سے معافی مانگ لی

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گیس بحران پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم اور وزیر توانائی کو خط لکھا دیا ہے۔

وزارت توانائی نے کراچی میں طویل ترین گیس کی لوڈشیڈنگ پر صارفین سے معذرت کی ہے جبکہ کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نے گیس بحران پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم اور وزیر توانائی کو خط لکھ دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزارت توانائی نے لکھا ہے کہ "ہم صارفین سے اس تکلیف کیلیے معذرت خواہ ہیں اور ہم معزز عدالت عظمی میں اپنا موقف اگلی تاریخ پر بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔”

یہ بھی پڑھیے

سابق شوہر سے احترام کا تعلق اب بھی قائم ہے، ماہرہ خان

اسپیکر اسد قیصر نے کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا

وزارت توانائی نے لکھا ہے کہ "ہر سردیوں میں سوئی گیس کپمنیاں چند صنعتی شعبوں پر گیس کی لوڈشیڈنگ کر کے ترجیحی سیکڑز (بشمول گھریلو صارفین) کو گیس فراہم کرتی ہیں۔”

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ "اس سال سندھ ہائی کورٹ نے سوئی کمپنی کو صنعتی صارفین کی لوڈشیڈنگ پر stay order جاری کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کراچی کو گیس کی فراہمی میں مشکل کا سامنا ہے۔”

دوسری جانب کراچی میں جاری شدید ترین گیس پر شکایت کا اظہار کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی راجہ اظہر نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھ دیا ہے۔

ایم پی اے راجہ اظہر کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق کراچی اور بالخصوص میرے حلقے میں گیس کا بحران شدید ترین ہو گیا ہے۔ گیس بحران کے خلاف شہری سوئی گیس کمپنیوں اور وفاقی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کررہے ہیں۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ صورتحال پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے نکل رہی اور اگر یہی صورتحال رہی تو بلدیاتی انتخابات میں ہمیں کوئی نقصان نہیں بچا پائے گا۔ میری وزیراعظم عمران خان اور وزیر توانائی سے گیس بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی درخواست ہے۔

متعلقہ تحاریر