کرپٹو کرنسی پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہوگا، شہزاد غیاث
معروف سوشل میڈیا شخصیت نے کہا ہے کہ یوٹیوب پر پابندی لگا کر حکومت نے قیمتی موقعے گنوا دئیے، کرپٹو پر پابندی سے بھی یہی ہوگا۔
کامیڈین اور سوشل میڈیا کانٹینٹ تخلیق کرنے والے شہزاد غیاث شیخ نے ٹویٹ کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برسوں تک یوٹیوب پر پابندی لگائے رکھنا ایک احمقانہ فیصلہ تھا جس کی وجہ سے پوری ایک انڈسٹری اور کروڑوں کے مواقع ہمارے ہاتھ سے نکل گئے۔
It was idiotic of the Pakistan Government to ban Youtube in Pakistan for years losing out on an entire industry and opportunities worth millions.
It will be equally idiotic to ban crypto currency.
If you’re scared of technology, you will be left behind.
— Shehzad Ghias Shaikh (@Shehzad89) December 23, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانا بھی اسی طرح کا ایک احمقانہ فیصلہ ہوگا، اگر آپ ٹیکنالوجی سے خوفزدہ رہیں گے تو پیچھے رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش کر گئی، بٹ کوائن کی قیمت میں 12 فیصد کمی ریکارڈ
وقار ذکا نے کرپٹو کرنسی میں لین دین کرنے والوں کو خبردار کردیا
دنیا بھر میں کرپٹو میں خرید و فروخت عام ہورہی ہے لیکن چند ایک غیر واضح شرائط کی وجہ سے بہت سے ممالک میں اسے غیرقانونی تجارت سمجھا جاتا ہے۔
یہی صورتحال پاکستان میں ہے، ایف آئی اے نے 1064 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں جو کہ کرپٹو کرنسی میں خرید و فروخت کررہے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے قوانین کے مطابق، ورچوئل اثاثوں میں تجارت کرنا ممنوع ہے، اس قانون کی رو سے جو کوئی بھی کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کرے گا اس کا بینک اکاؤنٹ غیرمعینہ مدت تک کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے۔