331 قومی و صوبائی اسمبلی اراکین سمیت سینیٹرز نے ٹیکس گوشوارے چھپا لیے

سینیٹ کے 17، قومی اسمبلی کے 102، پنجاب اسمبلی کے 127، سندھ اسمبلی کے 31، بلوچستان اسمبلی کے 14 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 40 اراکین نے ٹیکس تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کی الیکشن کمیشن کو ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے میں عدم دلچسپی کا انکشاف، لاہور سے منتخب حکمران جماعت کے دو وفاقی وزراء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 15 لیگی ارکین پنجاب اسمبلی بھی ڈیڈ لائن کو خاطر میں نا لائے۔

تفصیلات کے مطابق 331 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز نے الیکشن کمیشن کو تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق چیئرمین ایف بی آر نے زرعی ٹیکس نظام پر سوالات اٹھا دیئے

بلاول بھٹو زرداری نے پانچ برس میں کتنا ٹیکس دیا؟

پنجاب اسمبلی کے 371 ارکان میں سے 224 ارکان نے گوشوارے جمع کرائے جبکہ 127 نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں، قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 102 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

سینیٹ کے 100 سینیٹرز میں سے 17 نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، سندھ اسمبلی کے 168 ارکان میں سے 137 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ 31 نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین میں سے 105 نے گوشوارے جمع کرائے جبکہ 40 ارکان نے گوشوارے جمع نا کرانے پر اکتفا کیا۔

بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان اسمبلی 51 ارکان نے گوشوارے جمع کرائے جبکہ 14 نے اسے ضروری نہ سمجھا، الیکشن کمیشن نے گوشوارے تاحال جمع نا کرانے والوں کے نام جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی کے لاہور ارکان اسمبلی میاں حماد اظہر اور شفقت محمود نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے، لاہور سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز شاہد خاقان عباسی اور وحید عالم خان نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

لاہور کے ہی ارکان پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ، مجتبی شجاع الرحمان، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، چوہدری اختر علی، ملک غلام حبیب اعوان، ملک محمد وحید، سہیل شوکت بٹ، رمضان صدیق بھٹی، رانا مشہود احمد خان، چوہدری اختر حسین بادشاہ، کرنل ریٹائرڈ رانا طارق، سرفراز حسین کھوکھر نے تاحال الیکشن کمیشن کو گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔

متعلقہ تحاریر