ماہرہ اس سال بھی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر
ماہرہ خان سیزن3 اور 4 کے بعد سیزن سکس میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں ہیں

پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کےچھٹے سیزن شروع ہونے سے چند دن قبل پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نےپاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ کےلئے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے، اداکارہ اس سیزن میں اپنی ٹیم (پشاور زلمی ) کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے پاکستان سپر لیگ کی پی ایس ایل کی اہم ٹیم پشاور زلمی نے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کا بھی اعلان کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفیشل اکاؤنٹ سے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسڈر تعنیات کرنے کا اعلان کیا۔
Happy to announce & continue our association with @TheMahiraKhan who has been the face of Zalmi and a loyal supporter since the start. #Zalmifamily #ZKingdom #Yellowstorm pic.twitter.com/88YDrl2nkg
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 16, 2021
یہ بھی پڑھیے
نیا سال:ماہرہ خان نے نوعمری کی ویڈیوز شیئر کردی
فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ ریلیز کیلیے تیار
📢Major Announcement: @TheMahiraKhan remains in the @PeshawarZalmi Family as the Brand Ambassador for @thePSLt20 4. Mahira is the embodiment of what it means to be #ForeverZalmi. She is also emblematic of the passion that reflects Zalmi. Pakhair Raghlay!⚡#YellowStorm #HumZalmi pic.twitter.com/DUqjKmaoN7
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 2, 2019
جاوید آفریدی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایک سچی مداح ہیں جو ابتداہی سے ہی ان کے شائقین اور کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ رہی ہیں۔ ماہرہ خان پی ایس ایل فور میں بھی پشاور زلمی کی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر تھیں جبکہ وہ ماضی میں 2 بار پی ایس ایلز میں پشاور زلمی کی سفیر رہی ہیں، ماہرہ خان پی ایس ایل تھری اور فور کے بعد اب پی ایس ایل سکس میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنی ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان سے قبل گلوکارہ گل پانڑہ بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوئیں، جبکہ چند روز قبل اداکارہ ثنا جاوید کو بھی پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا گیاتھا۔پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آغاز رواں ماہ 20 کو ہوگا اور سیزن کا پہلا میچ 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 30 روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا اور 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔