تسی بڑے ڈھیٹ ہو پر میں بھی مہا ڈھیٹ آں، وسیم اکرم
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے نہایت محبت بھرے انداز میں کراچی کے ساحل سمندر پر سیر کیلیے آنے والوں کو صفائی کا خیال رکھنے کی تلقین کی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اہلیانِ کراچی سے شہر کو صاف کرنے کی اپیل کی ہے، وہ خود ساحل سمندر پر کھڑے ویڈیو ریکارڈ کررہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں درجنوں ورکرز صفائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
You mean like this @wasimakramlive ? https://t.co/hHxVSNKk6L pic.twitter.com/K3s4aDp6br
— Shaniera Akram (@iamShaniera) January 12, 2022
وسیم اکرم نے بتایا کہ کینٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ساحل سمندر صاف کرنے کے لیے ایک ہفت وار مہم کا آغاز کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں روزانہ یہاں چہل قدمی کے لیے آتا ہوں اور ہمیشہ بہت کچرا نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور کاٹی کے درمیان شہر کی صفائی کا معاہدہ
شہباز گل کی لاہور کے مہنگے ترین کیفے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر تنقید
انہوں نے بہت خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا جہاں سے بھی آئیں آپ کو خوش آمدید لیکن اس ساحل کو اپنا ساحل سمجھیں اور جو کچھ بھی آپ یہاں کھائیں پیئیں اس کو پلاسٹک کی تھیلی میں ساتھ لے جائیں اور باہر کوڑے کے ڈبے میں ڈال دیں۔
انہوں نے بتایا کہ 100 صفائی کرنے والے 7 روز تک ساحل کی صفائی کریں گے، میں روز آتا ہوں اور روز انہیں کام کرتے ہوئے دیکھتا ہوں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ بڑی شرمندگی ہوتی ہے یہ بات سمجھاتے ہوئے، میں جانتا ہوں تسی بڑے ڈھیٹ او، پر میں بھی مہا ڈھیٹ آں، میں تب تک سمجھاتا رہوں گا جب تک یہ ساحل صاف نہیں ہوجاتا۔
وسیم بھائی کی اس محبت بھری تلقین کا جواب ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی دیا اور ٹویٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں کوڑے کا ڈبہ خالی نظر آرہا ہے جبکہ اسی کے بالکل ساتھ کچرے کا ڈھیر لگا ہے۔