یوٹیوب  جعلی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، رپورٹ

فیکٹ چیک’ اداروں کا کہنا ہے کہ یوٹیوب دنیا بھر میں جعلی خبروں کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے

غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ دنیا کی 80 سے زائد درست معلومات کی جانچ کرنے والے اداروں ‘فیکٹ چیک’ کے  حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹر نیٹ کی معروف ترین ویب سائٹ یوٹیوب دنیا بھر میں جعلی خبروں کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، فیکٹ چیک’ اداروں نے یوٹیوب پر زور دیا کہ وہ جعلی معلومات کے خلاف اقدامات کریں اور انہیں اپنے پلیٹ فارم سے پھیلنے کی اجازت نہ دیں۔

دنیا کی 80 سے زائد درست معلومات کی جانچ کرنے والے اداروں ‘فیکٹ چیک’ نے یوٹیوب کے چیف  ایگزیکٹیو سوسان  جعلی معلومات کی روک تھام کے حوالے سے ایک مراسلہ بھیجا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب دنیا بھر میں آن لائن غلط معلومات پھیلانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور اپنے پلیٹ فارم پر جھوٹ کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا ہے، خط میں   ان اداروں کی جانب سے ویڈیو پلیٹ فارم کو یہ پیش کش کی گئی ہے کہ وہ انہیں غلط بیانات یا معلومات کے خلاف مدد فراہم کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خاتون کی ڈلیوری، نومولود مرگیا

یوٹیوب میوزک اب صرف سبسکرائب صارفین کو دستیاب ہوگا

خط  میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی ویڈیوز غلط معلومات کو جانچنے والے ریڈار میں نہیں آرہی ہیں خاص طور پر ایسے ممالک میں جہاں انگریزی مقامی زبان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم زور دیتے ہیں کہ جعلی اور غلط معلومات کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور اس کے لیے دنیا کے آزاد اداروں سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ان اداروں کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وہ سیاق و سباق فراہم کرنے اور ڈیبنک کی پیشکش کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔ علاوہ ازیں اس پر بھی زور دیا گیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا تجویز کردہ الگورتھم فعال طور پر اپنے صارفین کو غلط معلومات کو فروغ نہیں دیتا

متعلقہ تحاریر