لاہور: سیشن کورٹ سے گلوکارہ میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری

گلوکارہ نے ذاتی مصروفیت کی وجہ سے گلوکار علی ظفر ہتک عزت کیس میں شرکت سے پیش نہ ہونے کی درخواست دائر کی تھی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکار اور گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے میں پیش نہ ہونے پر گلوکارہ میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف مہم چلانے کے مقدمے پر سماعت کی۔ دوران سماعت اداکارہ عفت عمر اور علینا غنی سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری لگوائی تاہم مشیا شفیع نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ، جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ نجی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ جتوئی کی اسپتال میں عیاشیاں ، آئی جی سندھ لاعلم رہے

عامرلیاقت نے مشی خان کو بندر سے تشبیہ دےدی

تاہم عدالت نے میشا شفیع کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کیا اور انکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کارروائی 8 فروری تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments Box