آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا

امیگریشن وزیر نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سربین ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے لیے ذاتی طاقت کا استعمال کیا

آسٹریلیا میں گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پہنچنے والے سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی معلومات فراہم کرنے کی بنیاد پر امیگریشن کے وزیر ایلکس ہاک نے ان اکا ویزا منسوخ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے  مطابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ا نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے آسٹریلیا میں موجود ہیں، آسٹریلین اوپن کے آغاز سے چند روز قبل ایک بار پھر عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے باعث  جوکووچ کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر، ایلکس ہاک نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سربین ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے لیے ذاتی طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں جوکووچ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ ویزا کی منسوخی سے جہاں وہ اس بین الاقوامی مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں وہیں وہ آئندہ تین سالوں کیلئے آسٹریلیا ویزا درخواست دینے کے بھی اہل نہیں رہے ہیں ۔

امیگریشن کے وزیر ایلکس ہاک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ جوکووچ کے ویزہ کو اسٹریلوی قومی  اور عوامی مفاد  کو مد نظر رکھتے ہوئے منسوخ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوواک جوکووچ کے بعد خاتون ٹینس اسٹار بھی آسٹریلیا میں قید

آسٹریلیا نے نمبر ون ٹینس اسٹار جوکوچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ

واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں  17 جنوری سے شروع ہونے والے  آسٹریلین اوپن   گرینڈ سلم ٹینس ٹورنا منٹ میں شرکت کیلئے  میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر دی جانے والی درخواست  پر انھیں داخلے سے روک دیا۔ نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا، اس اقدام کے خلاف جوکووچ کے وکلا نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ بعد ازاں عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیتے تھے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کرنے کی درست دلیل دینے میں ناکام رہی۔ آسٹریلوی عدالت نے حکومت کو ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

Facebook Comments Box