شہزاد رائے آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اعزازی سفیر مقرر

عہدے کا نوٹیفکیشن وفاقی وزارت برائے خدمات صحت ،ضوابط و رابطہ کی جانب سے جاری کر دیاگیا

پاکستان کےمعروف گلو کار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کو تعلیم اور تحفظ اطفال سمیت سماج کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات  انجام دینے کے باعث اعزازی سفیر بنادیا گیا ہے۔

” صدر مملکت کی سربراہی میں فیڈرل ٹاسک فورس برائے آبادی کے حوالے سے منعقدہ پانچویں اجلاس کے دوران ، معروف گلوکار اور سماجی کارکن  شہزاد رائے کو آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اعزازی برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا ہے جس کا  نوٹیفکیشن  وفاقی وزارت برائے خدمات صحت ،ضوابط و رابطہ کی جانب سے جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کی شہزاد رائے کی تعلیم  کے لیے کاوشوں کی تعریف

شہزاد رائے کو بچوں کے بینڈ کی تلاش

حکومتی سطح پر اہم ذمہ داری سونپی جانے کےبعد شہزاد رائے  نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹا گرام پر  اپنی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے  خیبرپختونخوا کی تحصیل تنگی  میں ایک ایسے شخص سے ملاقات کی جس کے 19 بچے تھے ، شہزاد رائے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے 19بچے ہیں کیا آپ ان کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھ سکتے ہیں ، جس پر 19 بچوں کے باپ بہرام خان کا کہنا تھا کہ اس کے تمام بچوں میں سے کوئی بھی اسکول نہیں جاتا جس کی وجہ اس نے بتائی کی اس کی آمدنی اتنی نہیں ہے کہ وہ اسکول کے اخراجات اٹھا سکے ۔

شہزاد رائے نے اپنی ویڈیو کے ساتھ  کیپشن میں لکھا کہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے سفیر کے طور پر نامزد ہونا ایک اعزاز اور بھاری ذمہ داری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

واضح رہے کہ  گلوکار شہزادرائے  کی زیر انتظام زندگی ٹرسٹ ملک میں تعلیم کے شعبے میں غیر  معمولی خدمات انجام دے رہی ہے  اس ٹرسٹ کے باعث 10 ہزار سے زائد وہ بچے جو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے قابل نہیں تھے ان کو بین الاقوامی سطح کی تعلیم دی جارہی ہے ، شہزاد رائے کی زندگی ٹرسٹ  کو بین الاقوامی سطح پر  بہترین اور شفاف  کام کرنے والی  تنظیم قرار دیا جاچکا ہے ۔

شہزادرائے نے 2018 میں ، آسٹریا کے شہر ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) کے 61 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اسی سال ان کی خدمات پر انہیں ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 2005 کے زبردست زلزلے کے بعد ان کی بحالی کے کاموں پر انہیں پہلا ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

متعلقہ تحاریر