محکمہ موسمیات نے پنجاب میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات پنجاب نے 18 جنوری سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شمالی علاقہ جنگلات میں برف باری جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں شدید دھند بھی پڑے گئی۔ دوسری جانب محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو شمال علاقہ جانے کے گریز کرنے کی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مری: برفانی طوفان سے سیاحوں کی موت، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش

لاہورہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ :عدت کے بغیر شادی بے قاعدہ ہے باطل نہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز سپیل منگل کو پنجاب پہنچے گا شمال مغربی ہواؤں اور نمی کے ساتھ آنے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے مختلفگ شہروں میں بارشیں برسائے گا۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیں اس لیے سیاحت کے لیے نکلنے والے حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سفر پر نکلیں۔

دوسری جانب محکمہ سیاحت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے شہروں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر رات کے سفر مری اور شمالی علاقہ جات جانے سے گریز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر