ماڈل آمنہ الیاس کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

اداکارہ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداحوں اور تنقید کاروں کی جانب سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے ایک مرتبہ پھر اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کی توجہ کھینچنے کی کوشش کی ہے۔ آمنہ الیاس کی تازہ تصویروں کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو نظر آتی ہیں انہوں نے اپنی تازہ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تین تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات کی ایک اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ثناء فخر کا بے باک فوٹو شوٹ: سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

گہرے مہرون کلر کی میکسی میں اداکارہ کی جسامت کو مزید نکھار دیا ہے ، اور وہ بہت زیادہ سٹنگ دکھائی دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

کسی گودام میں کیے گئے فوٹو شوٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ منال خان نے لکھا ہے”او مائی گاڈ”۔ جس پر آمنہ الیاس نے دل کی ایموجیز بنا کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

معروف گلوکار یاسر جسوال نے لکھا ہے ” Vavavoom”

معروف فوٹو گرافر ایاز انیس نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہمیشہ ایک سپر ماڈل کے روپ میں”

اداکارہ ژالے سرحری نے دل کے ایموجیز بناتے ہوئے بھرپور انداز میں تصاویر کو سراہا ہے۔

جہاں بہت سارے مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا وہی کچھ تنقید کاروں نے تصاویر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

ایک انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "غریبوں کی نورا فتیحی”

جیسے کچھ نے شرم دلاتے ہوئے کہا ہے”شرم کرلو”

متعلقہ تحاریر