حضرت امام حسینؑ کے دربار سے عاجزی ملی ہے، عابدہ پروین

کوک اسٹوڈیو میں عابدہ پروین اور نصیبو لعل ایک دوسرے کے ساتھ ادب اور تعظیم سے ملیں، اس انکساری پر سب حیران رہ گئے۔

چند روز قبل کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا آغاز دو لیجنڈری گلوکاراؤں کےکلام سے ہوا، عابدہ پروین اور نصیبو لعل اسٹوڈیو میں ایک دوسرے کے ساتھ اتنے احترام اور تعظیم سے پیش آئیں کے پورے پاکستان میں ان کے ادب اور ان کی شان کا بیان ہونے لگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عابدہ پروین صاحبہ نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ یہ عاجزی و انکساری انہیں حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے دربار سے ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں پاکستان پھر بازی لے گیا

اپوزیشن ناکام، حکومت ریکارڈ تعداد میں قوانین منظور کرانے میں کامیاب

عابدہ پروین صاحبہ نے کہا کہ بچپن میں ان کی والدہ نے انہیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے مزار کا قیدی بنایا تھا، یہ ادب و احترام انہی کے دروازے سے ملا ہے، انہی کی عطا ہے۔

یہ بات بتاتے ہوئے صوفی گائیک زار و قطار روتی رہیں اور کہا کہ ہماری کوئی حیثیت نہیں یہ سب شہنشاہوں کے دربار کی دین ہے۔

متعلقہ تحاریر