ٹیلی پرومپٹرکی خرابی نے بھارتی وزیراعظم کا بھانڈہ پھوڑدیا

پرومپٹر کی خرابی  کے ساتھ ہی اعتماد اور روانی سے  خطاب  کرنے والے بھارتی وزیراعظم پہلے تو ادھر ادھر دیکھنے لگے

فی البدیہہ تقریر کرنے کے دعویدار بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی جواپنی نامعقول حرکات و سکنات کے باعث اکثر قومی اور بین القوامی سطح پر مذاق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں ایک بارپھر اس وقت بدترین مذاق کا نشانہ بن گئے  جب عالمی  اقتصادی فورم پر خطاب کے دوران ان کا ٹیلی پرمپٹر بند ہوگیا۔

غیرتحریرشدہ تقریر کرنے کے دعویدار نریندرمودی  عالمی رہنماؤں سے ورلڈاکنامک فورم میں  خطاب  کرتےہوئے  اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئے جب ان کی پہلے سے تحریر کردہ تقریر کو پیش کرنے والا ٹیلی پرومپٹر کسی خرابی کے باعث اچانک بند ہوگیا ،  ٹیلی پرومپٹر کی خرابی  کے ساتھ ہی اعتماد اور روانی سے  خطاب  کرنے والے بھارتی وزیراعظم پہلے تو ادھر ادھر دیکھنے لگے اور پھر ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے لیکن جب بات پھر بھی نہیں بنی  تو ہچکچا کر خاموش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

مودی، خرم پرویز کو چھوڑ دو، گلوکار راجر واٹرز کا بھارتی وزیراعظم کو پیغام

مودی کی فاشسٹ حکومت، 8 لاکھ بھارتی شہریت سے دستبردار

جیسے ہی بھارتی وزیراعظم کی یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تو ٹیلی پرومپٹر  ٹوئٹر ٹرینڈ گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  وزیر اعظم کے فی البدیہہ تقریر کرنے کی صلاحیت کا مذاق اڑایا جانے لگا۔

بھارتی وزیراعظم  کے ایک اور جھوٹ کا پول کھلنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے مودی کا مذاق بنایا وہیں  ان کے سیاسی حریف   کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی پیچھے نہیں رہے اورکہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کا جھوٹ ٹیلی پرومپٹر بھی برداشت نہیں کرسکا۔

نریندر مودی اور ان کی شدت پسند جماعت اپنے سیاسی حریف راہول گاندھی کی مضحیک  کیلئے "پپو” کے  نام سے  پکارتے تھے ہیں تاہم  سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اصلی پپو راہول گاندھی نہیں بلکہ  خود نریندر مودی ہیں جو اپنی ہر تقریر میں جھوٹ  جھوٹ اور صرف  جھوٹ بولتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر