سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے شہر میں کسی بھی جگہ پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اورنگی پروجیکٹ کی جانب سے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اورنگی پروجیکٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن میں قبرستان کی زمین سے قبضہ خالی کروا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اشتہاری مجرم کو ٹی وی پروگرام میں مدعو کرنے پر پیمرا کارروائی کرے گا؟

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی زد میں، متعدد طلباء متاثر

حکام کا کہنا ہے کہ قبرستان کی زمین پر دو دو سو گز کے پلاٹ کی کٹنگ کر کے دیواریں تعمیر کر دی گئی تھیں جنہیں مسمار کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا گیا کہ شہر میں کسی بھی جگہ پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر