بوم بوم آفریدی پی ایس ایل 7 میں نئے ایکشن دکھانے کے لیے تیار

پاکستان سُپر لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم آفریدی کے نام سے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں انٹری کے لیے اپنا ٹریننگ سیشن شروع کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی20ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوگا

بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے

شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ” میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل 7 کے ببل میں داخل ہونے کے لیے تیار ہوں۔”

بوم بوم آفریدی نے مزید لکھا ہے کہ "ا امید ہے کہ میرا جوان اور فٹ جسم برقرار رہے گا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر