قیوم آباد سے قائدآباد تک ملیر ایکسپریس وے پر کام شروع

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، ایکسپریس وے کی عارضی کچی سڑک کو ہموار کیا جا رہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ملیر ایکسپریس وے سائٹ کا دورہ کیا، انہوں نے قیوم آباد سے قائد آباد تک ملیر ایکسپیرس وے کی سائٹ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایکسپریس وے کی عارضی کچی سڑک کو ہموار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

رینجرز اور پولیس شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لے گی

ملیر ایکسپریس وے پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ بھی دی گئی۔ سیکریٹری محکمہ بلدیات نجم شاہ، زبیر چنا، خالد شیخ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ تھے۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کر کے بہت خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورنگی سے قائدآباد تک کا نیا روٹ بن چکا ہے، مجھے اس کچے راستے پر سفر کر کے قائدآباد پہنچنے میں چند منٹ لگے۔

متعلقہ تحاریر